چنئی،25جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20سیریز سے آرام دئے جانے کے بعد روی چندرن اشون پیر کو اپنے گھر چنئی پہنچے۔پر یہاں اشون ایسی صورت حال میں پھنس گئے تھے کہ وہ بہت ڈر گئے تھے۔ہوا یوں کہ وہ شام 5.30ایئر پورٹ پہنچے یہاں سے گھر کے راستے میں جلی کٹو کو لے کر مظاہرہ ہو رہا تھا جس میں اشون کی گاڑی پھنس گئی تھی۔اس بھیڑ میں اشون کی حفاظت کا خطرہ ہو سکتا تھا۔اشون نے بغیر وقت گنوائے اپنے ایک دوست اور پولیس سے مدد مانگی،کچھ ہی وقت میں کمشنر کے حکم پر اشون کے پاس پولیس فورس پہنچی۔یہاں ان کے کچھ دوست بھی پہنچے اور انہیں کار سے نکالا۔سیکورٹی کے درمیان اشون یہاں سے پیدل میٹرو اسٹیشن تک پہنچے،پھر میٹرو ٹرین سے انہوں نے اپنے گھر تک کا سفر کیا۔میٹرو ٹرین کے مسافر اپنے اسٹار کرکٹر کو ٹرین میں دیکھ کر چونک گئے تھے۔یہ ساری باتیں اشون نے ٹویٹ کے ذریعے بتائیں اور ایئر پورٹ پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔آپ کو بتا دیں کہ جلی کٹو کو لے کر مسلسل ہو رہے مظاہرے پر اشون نے کئی ٹویٹس بھی کئے تھے۔